جنرل نیوز

صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کرنے ریاستی وزیر پرشانت ریڈی کو پریس کلب نظام آباد کی جانب سے یادداشت 

نظام آباد:29 / اگست (اُردو لیکس) ضلع نظام آباد میں خدمات انجام دینے والے صحافیوں کو امکنہ اراضی فراہم کئے جانے کا ریاستی وزیر عمارت و شوارع پرشانت ریڈی نے پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں کو تیقن دیا۔ ریاستی وزیر نے آراینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں صحافیوں کے ساتھ ایک اجلاس کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے ان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں کی جانب سے ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گذشتہ کئی عرصوں سے زیر التواء صحافیوں کو امکنہ اراضی کی فراہمی تعطل کا شکار رہی۔

 

پریس کلب نظام آباد کے قائدین نے پرشانت ریڈی کو بتایا کہ ان کی توسط سے اس یادداشت کو چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کی جائے۔ ان عہدیداروں نے پرشانت ریڈی سے کہا کہ وہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے دورہ نظام آباد کے موقع پر ان سے پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں کو ملاقات کا موقع فراہم کیا گیا۔ پرشانت ریڈی نے انہیں اس بات کا بھر پور تیقن دیا کہ وہ پریس کلب نظام آباد کے عہدیداروں کو چیف منسٹر سے ملاقات کیلئے وقت حاصل کرتے ہوئے موقع فراہم کرینگے۔

 

اس موقع پر بی شیکھر صدر پریس کلب، راج لنگم سکریٹری، سندیپ آرگنائزنگ سکریٹری، راج کمار، سینئر جرنلسٹ ببلی نرسیا، نرسمہا چاری، رامنا، سنگیتا، پی نریندر، انجنیلو، پرمود گوڑ، گویند راجو کے علاوہ دیگر صحافی موجود تھے۔ علاوہ ازیں نو منتخبہ پریس کلب کے عہدیداروں کو پرشانت ریڈی نے تہنیت پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button