اسپشل اسٹوری

آئی اے ایس آفیسر اطہر عامر خان کی دوسری شادی کے لئے تیاریاں

حیدرآباد _ 4 جولائی ( اردولیکس) کشمیر سے تعلق رکھنے والے آئی اے ایس افیسر اطہر عامر خان دوسری شادی کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ واضح رہے کہ آئی اے ایس ٹاپر اطہر خان کی شادی چند سال قبل  راجستھان کہ آئی اے ایس ٹاپر ٹینا دابی سے ہوئی تھی اور شادی کے دو سال بعد ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔

لیکن اطہر خان نے اتوار کو سری نگر میں مقیم ڈاکٹر مہرین قاضی سے  منگنی کرلی۔اور منگنی کی تصاویر کو انسٹاگرام پر شیئر کی۔اظہر  خان اس وقت سری نگر کے میونسپل کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر قاضی نے اپنی اعلیٰ تعلیم برطانیہ میں حاصل کی۔

2015 کے یو پی ایس سی امتحانات میں ٹینا دابی ٹاپر رہیں۔اطہر خان نے دوسرا رینک حاصل کیا۔ IAS ٹریننگ  کے دوران وہ پہلی بار اننت ناگ میں ملے تھے۔ ان دونوں کو راجستھان کیڈر کے لیے منتخب کیا گیا اور جے پور میں پوسٹنگ ملی۔ ان کی شناسائی محبت میں بدل گئی اور انہوں نے 2018 میں شادی کر لی۔ ان کی شادی میں نائب صدر، لوک سبھا کے اسپیکر اور دیگر نے شرکت کی۔

بعد ازاں جوڑے کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے۔ جس کی وجہ سے جے پور کی فیملی کورٹ نے گزشتہ سال انہیں طلاق دے دی تھی۔ معلوم ہوا ہے کہ ٹینا دابی نے حال ہی میں آئی اے ایس افیسر پردیپ گاوندے سے شادی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button