اسپشل اسٹوری

“بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے”

ریاض ۔ کے این واصف

علامہ اقبال نے برسوں پہلے جمہوریت پر طنز کستے ہوئے کہا تھا کہ “بندوں کو گنا کرتے ہیں تولا نہیں کرتے”۔ لیکن اب بندوں کو گنے کے بجائے تولنے کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ جی ہاں! آج کے اخبار میں فن لینڈ سے ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ “فن ایئر “ نامی ایک ہوئی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ

 

وہ سامان کے علاوہ مسافر کا وزن بھی چیک کرے گی۔ کمپنی نے فی الحال اس کا مقصد ٹیک آف سے قبل ہوائی جہاز کے وزن کا تخمینہ کیا جانا بتایا ہے۔ لیکن اب خوف اس بات کا ہے کہ آگے کہیں ایئر ٹکٹ بھی مسافر کے وزن کے اعتبار سے نہ کاٹے جانے لگیں۔

 

فربہی یا موٹاپہ کے ویسے تو نقصانات ہی زیادہ ہیں لیکن وزن کے لحاظ سے ایئر ٹکٹ جاری ہونے لگے تو موٹاپے کے نقصانات میں ایک اور اضافہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button