اسپشل اسٹوری

3 ہاتھ اور 3 پاوں والے عجیب الخلقت بچہ کا جنم

پٹنہ _ 30 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) بہار کے گوپال گنج ضلع میں ایک خاتون نے عجیب الخلقت بچہ کو جنم دیا ۔جس کے 3  ہاتھ  اور 3 پیر  ہیں ضلع کے ایک کمیونٹی ہیلت سینٹر میں  ایک خاتون  ڈیلیوری کے لیے شریک ہوئی ، جس نے تین ہاتھ اور تین پیر   والے عجیب بچہ کو جنم دیا۔ گوپال گنج ضلع کے ریوتیتھ گاؤں کے محمد رحیم علی کی بیوی روبینہ خاتون نے نارمل ڈیلیوری میں اس عجیب وغریب بچے کو جنم دیا۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچہ کا وزن 3 کلو 200 سو گرام ہے ۔ جب بچے کا جسمانی معائنہ کیا گیا تو اس کی تین ٹانگیں تھیں۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آفتاب عالم نے بتایا کہ بچہ کے نشوونما میں خرابی کی وجہ سے جنین کے ہاتھ اور پیر کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے۔ ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں۔ معائنے کے بعد ڈاکٹر نے بتایا کہ سرجری کے ذریعے ہاتھ اور پاؤں کو الگ کیا جا سکتا ہے۔ اس بچہ کو ماں کا دودھ پینے میں  پریشانی ہو رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button