تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں بخار میں مبتلا لڑکے کے لئے ڈرون کے ذریعہ دواوں کو بھیجا گیا

کاماریڈی _ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں عہدیداروں نے ایک گاوں میں دواوں کو بھیجنے کے لئے ڈرون ٹکنالوجی کا کامیاب استعمال کیا۔ضلع کے پٹلم منڈل میں کنیا نامی 16 ماہ کا لڑکا شدید بخار سے متاثرہوگیا۔شدید بارش کی وجہ سے اس علاقہ کا رابطہ ٹوٹ گیا جس پر محکمہ صحت کے عہدیداروں نے ڈرون کے ذریعہ دواوں کو بھیجنے کا انتظام کیا۔کنیا سمیت دیہات میں رہنے والوں کو ضروری دوائیں بھیجی گئیں۔ڈرون کے ذریعہ دواوں کو بھیجنے پر  گاوں میں رہنے والوں نے محکمہ صحت کے عہدیداروں سے اظہارتشکر کیا