تلنگانہ

حیدرآباد میں فی ایکڑ زمین 100 کروڑ سے زائد روپے میں فروخت ہوئی _ ملک بھر میں اب تک کا ریکارڈ

حیدرآباد _ 4 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد شہر کے مضافاتی علاقے کوکاپیٹ میں سرکاری زمین کی نیلامی کی جس  میں  100 کروڑ سے زیادہ فی ایکڑ  ریکارڈ توڑ قیمت حاصل ہوئی ہے۔ یہ ملک میں ریکارڈ کی گئی سب سے زیادہ قیمت ہے۔ ایک لے آؤٹ میں فی ایکڑ زمین کی اتنی بڑی قیمت کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے، کولکتہ شہر میں ایک ایکڑ 72 کروڑ روپے چند دن قبل فروخت ہوئی تھی جو اب تک کا ریکارڈ تھا

 

تاہم حیدرآباد میں زمین کی نیلامی سے ایک بار پھر حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سینکڑوں کروڑ روپے کی آمدنی حکومت کو دلائی  ہے۔ کوکاپیٹ سروے نمبر 239، 240 میں دوسرے مرحلے کے تحت جمعرات کو 45.33 ایکڑ اراضی سات پلاٹوں میں فروخت کی گئی۔ نیلامی جمعرات کی صبح شروع ہوئی۔ ہر پلاٹ کا رقبہ 3.60 سے 9.71 ایکڑ تھا ۔

 

اس نیلامی سے 1586.50 کروڑ روپے آمدنی حاصل کرنے کا حکومت نے نشانہ مقرر کیا تھا ۔  لیکن نیلامی سے 3,319.60 کروڑ حاصل ہوئے ۔ جس میں سے فی ایکڑ سب سے زیادہ   100.75 کروڑ، اور فی ایکڑ اوسط قیمت 73 کروڑ 23 لاکھ روپے فروخت ہوئی ۔ جبکہ کم از کم فی از کم 67 کروڑ 25 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button