ایک ہزار اور 500 کے پرانے کرنسی نوٹ کی آج 5 ویں برسی !

حیدرآباد _  نریندر مودی حکومت کی جانب سے 1000 اور 500 کے پرانے کرنسی نوٹ کو بند کرنے سے متعلق لئے گئے فیصلے کے آج 5 سال مکمل ہوگئے ہیں آج ہی کے دن 8 نومبر 2016  کی رات 8 بجے وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایک ہزار اور 500 روپے کے نوٹ بند کردینے کا اعلان کیا تھا تاکہ ملک میں جعلی نوٹوں کے چلن کو روکا جاسکے اور کالا دھن پر قابو پایا جا سکے۔مودی کے اس فیصلے کے بعد ملک کی عوام کئی مہینوں تک بینکوں اور اے ٹی ایم سنٹرس پر رقم کے حصول کے لئے گھنٹوں وقت لگایا اس دوران کئی افراد کی موت بھی ہوئی۔سوشل میڈیا پر آج کے دن کو یاد کرتے ہوئے عوام کئی طرح کے ریمارکس کر رہے ہیں بعض افراد اسے پرانے نوٹوں کی منسوخی کی پانچویں برسی قرار دے رہے ہیں تو بعض افراد 8 نومبر کو ملک کی معیشت کا سیاہ دن قرار دے رہے ہیں