ریونت ریڈی سب سے زیادہ پسندیدہ چیف منسٹر کے امیدوار

حیدرآباد _ تلنگانہ کانگریس کے ریاستی صدر ریونت ریڈی سب سے زیادہ پسندیدہ چیف  منسٹر کے امیدوار بن گئے ہیں ریونت ریڈی کو آیندہ چیف منسٹر کے طور پر دیکھنے ریاست کے عوام خواہش رکھتے ہیں

دی گراونڈ رپورٹ نامی ایک ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے عوام کے  سب سے زیادہ پسندیدہ لیڈر ریونت ریڈی ہیں اس ادارہ نے ریاست کے 119 اسمبلی حلقوں میں سروے کرتے ہوئے تازہ سیاسی صورتحال پر عوام کی رائے حاصل کی ہے

دی گراونڈ رپورٹ کے سروے کے مطابق فی الحال ریاست میں انتخابات منعقد کئے جائیں تو ٹی آر ایس دوبارہ اقتدار حاصل کرے گی۔لیکن چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے چندرشیکھرراو سے زیادہ ریونت ریڈی کو عوام نے پسند کیا ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف منسٹر کے عہدہ کے لئے چندرشیکھرراو کو 42 فیصد عوام نے تائید کی۔جب کہ ریونت ریڈی کو 44 فیصد عوام چیف منسٹر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں