کتے کی موت پر بارہویں کی تقریب _ تلنگانہ کے جگتیال میں عجیب وغریب واقعہ

جگتیال _ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میںحال ہی میں مرنے والے کتے کی بارہویں کی تقریب ایک خاندان کی جانب سے منائی گئی ۔ یہ عجیب وغریب واقعہ جگتیال شہر کے ودیانگر میں پیش آیا۔ساتھ ہی اس خاندان نے پڑوسیوں کو اس موقع پر کھانا بھی کھلایا۔ودیانگر سے تعلق رکھنے والے سرینواس ریڈی نے 6سال پہلے ایک کتا خریدا تھا اور اس کا نام ملکی رکھاتھا۔حال ہی میں یہ کتا بیمار پڑا اور 21 اگست کو اس کی موت ہوگئی۔یہ خاندان اس کتے سے کافی قریب تھا اور اس کی موت پر وہ کافی مایوس ہوگیا۔اس کتے کی آخری رسومات ہندورسم ورواج کے ساتھ کرنے کے ساتھ ساتھ اس خاندان نے اس کی موت کے 12دن بعد ہندورسم ورواج کے مطابق بارہویں کی تقریب منعقد کی اور اس کی تصویر پر پھول کے ہار پیش کئے۔