مردہ کی استھیوں کے لئے دو خاندانوں میں شمشان گھاٹ میں جھگڑا _ جگتیال ضلع میں عجیب وغریب واقعہ

جگتیال _ تلنگانہ کے جگیتال ضلع میں ایک  عجیب وغریب واقعہ پیش آیا جس میں آخری رسومات کی انجام دہی کے بعد  استھیوں کے لئے دو خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق  ضلع جگتیال کے چنتاکنٹہ شمشان گھاٹ میں چہارشنبہ کی شب پوچماں نامی ضعیف خاتون کی آخری رسومات انجام دی گئی۔آخری رسومات کے بعد اس کے ارکان خاندان وہاں سے روانہ ہوگئے۔

 

بعد ازاں آخری رسومات کے لئے بھیمیانامی شخص کی لاش اس کے ارکان خاندان کی جانب سے شمشان گھاٹ لائی گئی۔ بارش کے ہونے اور11بجنے کے پیش نظرشمشان گھاٹ میں کوئی بھی نہیں تھا۔پوچماں کی آخری رسومات انجام دینے کے بعد وہاں کے ذمہ داران چلے گئے تاہم اسی مقام پر بھیمیاکے ارکان خاندان نے اس کی آخری رسومات انجام دے دی اورچلے گئے۔آج صبح استھیوں کیلئے پوچماں اور بھیمیاکے ارکان خاندان شمشان گھاٹ پہنچے۔ان خاندانوں نے وہاں کی استھیوں پر اپنا اپنا دعوی کیا اور اس بات پر دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ایک ہی مقام پر دوافراد کے ایک دوسرے کے بعد آخری رسومات انجام دینے کی وجہ سے دونوں کی استھیاں ایک دوسرے میں مل گئیں۔