اسپشل اسٹوری

صرف 80 سیکنڈ میں 4 تا 5 کپڑے دھونے والی واشنگ مشین _ پانی اور ڈٹرجنٹ کی ضرورت نہیں _ چنڈی گڑھ کے تین انجینئرس کا کارنامہ

حیدرآباد _27 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) کپڑے خریدنا جتنا آسان ہے، انہیں دھونا اتنا ہی تکلیف دہ ہے۔ اس کے پیچھے پانی کی بڑی مقدار اور کپڑے دھونے میں صرف ہونے والا وقت ہے۔ دوسری طرف اگر بڑے اور بھاری پردوں اور بیڈ شیٹس کو دھونے کا معاملہ ہو تو  سر درد بڑھ جاتا ہے۔ چاہے آپ کپڑے ہاتھ سے دھو رہے ہوں یا واشنگ مشین سے۔

 

لیکن ایک اسٹارٹ اپ 80Wash کپڑے دھونے کے لیے استعمال ہونے والے پانی کی بڑی مقدار کے مسئلے کا حل لے کر آیا ہے۔ چنڈی گڑھ میں قائم اسٹارٹ اپ 80 واش کو چٹکارا یونیورسٹی کے روبل گپتا، نتن کمار سلوجا اور ورندر سنگھ نے شروع کیا ہے۔ 80Wash کی ٹیکنالوجی کو بانیوں نے پیٹنٹ کیا ہے۔ اسٹارٹ اپ کا دعویٰ ہے کہ ان کی مشین 80 سیکنڈ میں کپڑے حتیٰ کہ دھاتی اجزاء اور پی پی ای کٹس بھی دھو سکتی ہے۔ وہ بھی صرف چند ملی لیٹر پانی کے ساتھ۔ یہی نہیں بلکہ 80 واش مشین میں بغیر ڈٹرجنٹ کے کپڑے دھوئے جاتے ہیں۔

 

کیا ٹیکنالوجی استعمال کی گئی 
80Wash کی واشنگ مشین پیٹنٹ شدہ ISP Steam ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔ یہ کم فریکوئنسی نان آئنائزنگ اور نان پولرائزنگ ریڈیو فریکوئنسی پر مبنی مائیکرو ویوز کا استعمال کرکے بیکٹیریا کو مارتا ہے۔ اس کے بعد کمرے کے درجہ حرارت پر پیدا ہونے والی خشک بھاپ کی مدد سے داغ، گندگی اور بدبو کو دور کرتا ہے۔ سٹارٹ اپ کا کہنا ہے کہ 7-8 کلو کی مشین 80 سیکنڈ کے چکر میں آدھے کپ پانی سے بغیر ڈٹرجنٹ کے  چار تا پانچ کپڑے دھو سکتی ہے۔ سخت داغوں کی صورت میں، سائیکل کو کئی بار دہرایا جا سکتا ہے۔

 

عام طور پر لگ بھگ 4-5 چکر سخت داغوں کو ہٹا سکتے ہیں۔ دوسری طرف ایک بڑی 70-80 کلوگرام مشین 50 کپڑوں کو 5-6 گلاس پانی سے متعدد چکروں میں دھو سکتی ہے، لیکن یہ کپڑے پر منحصر ہے۔ اس وقت تین شہروں میں 80 واش مشینیں تقسیم کی گئی ہیں۔ اسے سات مقامات پر پائلٹ کے طور پر رکھا کیا گیا ہے جن میں چندی گڑھ، پنچکولہ اور موہالی میں ہاسٹل، ہسپتال اور سیلون شامل ہیں۔ ابھی یہ صرف تجارتی استعمال کے لیے دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button