جرائم و حادثات

لاری اور کار میں تصادم نظام آباد کی خاتون ہلاک 

نظام آباد 26/ دسمبر ( نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) لاری اور کار کے تصادم میں ایک خاتون فوت اور ایک شخص زخمی ہوگیا پولیس تفصیلات کے بموجب اندلوائئ منڈل گنارام میں واقع قومی شاہراہ نمبر 44 پر پیش آئے سڑک حادثہ پیش آیا جس میں نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والی وجیا فوت ہوگی اور شوہر زخمی ہوگیا سبھاش نگر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے پی ناگیندر کرن ریڈی اپنی بیوی وجیا کے ہمراہ طبی معائنہ کے لئے حیدرآباد گیے تھے اور اپنی کار میں نظام آباد واپس ہورہے تھے کہ گنارام کے حدود میں ایک تیز رفتار لاری نے پیچھے سے ٹکر مار دی اس حادثے میں لاری کار کو کچھ دور تک گھسیٹ کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر رک گئی کار میں سوار وجیا شدید زخمی ہوجانے پر ٹول پلازہ کی ایمبولنس کے ذریعے دواخانہ منتقل کیا جارہا تھا کہ دوران اس کی موت ہوگئی اس کے شوہر کو معمولی چوٹیں آئی سب انسپکٹر پولیس نریش نے بتایا کہ ناگیندر کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کی جارہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button