اسپوتنک ویکسین کی دوسری کھیپ حیدرآباد پہنچ گئی

حیدرآباد: روس سے اسپوتنک وی ویکسین خصوصی طیارہ کے ذریعہ حیدرآباد پہنچ گئی۔ دوسرے مرحلہ کے تحت 1.50 لاکھ ڈوس پرمشتمل کھیپ آج حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچ گئی۔ وہاں سے یہ ڈوس ڈاکٹرس ریڈی لیاب روانہ کی گئی۔ پیرسے ملک بھرمیں پیرسے ٹیکہ اندازی مہم شروع ہورہی ہے۔ ریڈیز لیاب کے مطابق جون سے ملک میں اسپوتنک وی ویکسین تیارکی جائے گی۔
روس میں بنی اسپوتنک-وی ویکسین کی پہلی کھیپ یکم مئی کو ایک خصوصی پرواز سے حیدرآباد کے شمش آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی تھی۔ پہل یکھیپ میں ایک لاکھ 50 ہزار ویکسین پہنچی ہیں۔ یہ تیسری ویکسین ہے جو ہندوستان میں کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی ویکسین کے طورپر استعمال کی جارہی ہے جبکہ ملک کے ڈرگ کنٹرولرجنرل نے حال ہی میں اسپوتنک- وی کووڈ۔19 کے ایمرجنسی استعمال کو منظوری دی ہے۔