تلنگانہ۔پوچم پاڑ پراجیکٹ کے دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد:ریاست تلنگانہ میں دھواں دھار بارش ہورہی ہے۔بارش کی وجہ سے ضلع نظام آباد کے شری رام‌ساگر پراجیکٹ پوچم پاڑ کے 8 دروازے کھول دئیے گیے۔یہاں سے 59 ہزار کیوسک پانی نشیبی علاقوں میں چھوڑا جارہا ہے۔ عہدیداروں نے دریائے گوداوری کے کناروں پر رہنے والے افراد کو چوکنا رہنے کا انتباہ دیا ہے۔ سری رام ساگر پراجکٹ کی مکمل آبی سطح 1091 فٹ ہے اور اس وقت اسکی سطح 1090 فٹ ہوچکی ہے۔