تلنگانہ۔ دسویں جماعت کے امتحان میں ہوں گے صرف 6 پیپرس

 حیدرآباد: تلنگانہ میں دسویں جماعت کے امتحانات سے متعلق واضح صورتحال سامنے آگئی ہے۔ ریاستی محکمہ تعلیم نے اس سال تلنگانہ میں دسویں جماعت کے صرف چھ امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایجوکیشن سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے پیر کو ‘دسویں  جماعت ‘ امتحانات سے متعلق احکامات جاری کیے۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس بار 11  کے بجائے صرف چھ امتحانات منعقد کیے جائیں گے یعنی کہ ہر مضمون کےلیے ایک امتحان ہوگا۔