حیدرآباد کے پرانا شہرمیں جھگڑے کے دوران زخمی نوجوان کی موت

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہرمیں اتوارکی رات آپس کی لڑائی میں زخمی ہونے والا نوجوان علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چنچل گوڑہ علاقہ میں نوجوانوں کے دو گروپس میں لاک ڈاون کے دوران کسی بات پرجھگڑا ہوا۔ ہاتھا پائی میں 19 سالہ طالب علم عدنان مارلگنے کی وجہہ سے غش کھا کرگرپڑا تھا اسے علاج کیلئے خانگی ہاسپٹل وہاں سے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں آج وہ جانبر نہ ہوسکا۔ دبیرپورہ پولیس نے قبل ازیں اس معاملہ میں کیس درج کرلیا تھا نوجوان کی موت کے بعد دفعات میں ترمیم کی گئی ہے۔ پرانا شہرمیں اسٹریٹ فائیٹ کا سی سی ٹی وی فوٹیج تیزی کے ساتھ سوش میڈیا پروائرل ہوگیا۔