جنرل نیوز

تلنگانہ چوک کریم نگر پر اتوار کو فلسطین کی تائید میں اور اسرائیلی بربریت کے خلاف احتجاج کو پولیس نے اجازت دینے سے کردیا انکارِ

کریم نگر: 28/اکٹوبر ( پریس نوٹ) اہل فلسطین اور غزہ پر اسرائیل کی ظالمانہ اور وحشیانہ کاروائی انسانیت کے خلاف جرم ہے ناظم جماعت اسلامی ہند ضلع کریم نگر۔ صہیب احمد خان نے اپنے صحافتی بیان میں اعلان کیا تھا  کہ فلسطین اور غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ حملوں کے خلاف جماعت اسلامی کریم نگر کی جانب سے 29 اکتوبر بروز اتوار تلنگانہ چوک کریم نگر پر صبح 11 تا 12 بجے احتجاجی دھرنا منظم کیا جائے گا

تاہم پولیس نے احتجاجی مظاہرہ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے بتایا جاتا ہے کہ کریم نگر پولیس کمشنر کے اچانک تبادلہ کے باعث پولیس کے دوسرے  عہدیدار نے احتجاج  کی اجازت نہیں دی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button