جرائم و حادثات

سرویس ریوالور سے سب انسپکٹر کی موت۔ خودکشی یا مس فائر؟

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش میں ایک سب انسپکٹرکی سرویس ریوالور کی گولی سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع کاکناڑا میں پیش آیا۔ سرپاورم کے سب انسپکٹرگوپال کرشنا کی ان کے مکان میں سرویس ریوالورسے گولی لگنے سے موت ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے اورمکمل تحقیقات کے بعد ہی اس بات کا پتہ چلے گا کہ سب انسپکٹرنے خودکشی کی یا پھرسرویس ریوالورکے اچانک چل جانے سے اس کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button