حیدرآباد میں سب انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے میڈی پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک سب انسپکٹر پولیس کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ سب انسپکٹر یادگیری راجو نے ایک معاملے میں دس ہزار روپئے بطور رشوت طلب کیئے تھے۔شکایت کنندہ نے اے سی بی کے حکام کو اطلاع دےدی جسکے بعد سب‌انسپکٹر کو حکام نے دس ہزار روپے رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔