نیشنل

ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مہاراشٹر کے لاتور میں مقدمہ درج _ نفرت انگیز تقریر پر پولیس کی کارروائی

حیدرآباد _ 28 فروری ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے لاتور شہر میں مبینہ نفرت انگیز تقریر کے الزام میں تلنگانہ بی جے پی کا معطل   ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے میڈیا رپورٹس میں ایک پولیس عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ راجہ  سنگھ پر 19 فروری کو چھترپتی شیواجی کی یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کے لیے اشتعال انگیز خطاب کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

عہدیدار نے بتایا کہ مختلف تنظیموں نے لاتور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملعون راجہ سنگھ کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی تھی بصورت دیگر  احتجاج کا انتباہ دیا تھا

 

انہوں نے کہا کہ شہر کے شیواجی نگر پولیس اسٹیشن نے پیر کو راجہ سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جس میں 153A مذہب، نسل، جائے پیدائش، رہائش اور زبان کی بنیاد پر مختلف گروہوں کے درمیان دشمنی پیدا کرنا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button