نیشنل

ناتھو رام گوڈسے کی اولاد کون؟ اورنگ زیب کے بیان پر اسد الدین اویسی کا شدید رد عمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے مہاراشٹرا کے ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڈنویس کے اورنگ زیب کی اولاد کے بیان پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے حیدرآباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے فڈنویس سے پوچھا کہ ناتھو رام گوڈسے کے اولاد کون ہیں؟

 

واضح رہے کہ دیویندر فڈنویس نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں اچانک کچھ ضلعوں میں اورنگزیب کی اولادیں پیدا ہوئی ہیں جو  اورنگزیب کی تصاویر اور اسٹیٹس سوشل میڈیا پر آپ گوڈ کر رہے ہیں، جس سے معاشرے میں بدامنی پھیل رہی ہے، "انہوں نے کہا کہ اچانک اورنگزیب کی اتنی اولادیں کہاں سے پیدا ہوئی ہیں اور اس کے پیچھے کون کی تحقیقات کی جائیں گی۔

 

 

یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ مہاراشٹرا کے کولہاپور شہر میں متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان تنائو پیدا ہوگیا جس کے بعد مقامی پولس اور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امن میں خلل پیدا کرنے اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے بجرنگ دل اور منسے کے کارکنان کے خلاف کارروائی کی۔

کولہا پور کے حالات کے تعلق سے دیوندر فڈنویس کے بیان کی جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی نے مذمت کی اور کہا کہ ہم رول نکالیں گے کہ اورنگ زیب کی اولاد کون ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button