صفا بیت المال سے ستر لاکھ روپئے مالیتی کنسنٹریٹرس اور آکسیجن سلینڈرس کی فراہمی۔اہل خیر سے مزیدتعاون کی ٹرسٹیان صفابیت المال کی اپیل

حیدرآباد: مولانا غیاث احمد رشاد ی صدرصفا بیت المال،نائب صدر مفتی عبد المہین اظہر القاسمی، سکریٹری مولانا محمدمصدق القاسمی،  جنرل سکریٹری مولانا فصیح الدین ندوی، خازن مولانا وسیم الحق ندوی نے آج 16 /مئی ۱۲۰۲؁ء کو صفا بیت المال کی جانب سے ستر لاکھ روپئے مالیتی ایک سو سے زائد کنسنٹریٹرس اور پچاس آکسیجن سلینڈرس جاری کئے ہیں، تاکہ کورونا وبائی مرض سے متاثرہ غریب بیماروں کو بروقت آکسیجن فراہم کیاجاسکے، واضح ہو کہ صفا بیت المال گزشتہ ایک سال سے کووڈ 19- مسئلہ پر میڈیکل ہیلپ لائن قائم کیا ہے، جس میں پینتالیس ماہر ڈاکٹرس گھروں میں ہی رہ کر علاج کرنے والے بیماروں کی طبی رہنمائی کر رہے ہیں اور 120والنٹیرس اس شعبہ میں ہم تن مصروف ہیں جس کا کال سنٹر نمبر 7306 600 600 ہے، نیزایمبولینس سروس بھی قائم ہے، گاندھی ہاسپٹل،چیسٹ ہاسپٹل ایراہ کنٹہ،کنگ کوٹھی ہاسپٹل ان تینوں دواخانو ں کے باہر دواخانوں سے رجوع ہو نے والے بیمارروں کے ایڈمیٹ ہونے کے وقفہ میں ضرورت مند بیماروں کو دوسری تنظیموں کے تعاون سے آکسیجن فراہم کیاجارہا ہے،سائبرآباد کمشنریٹ میں صفا بیت المال کے سات والینٹرس بیماروں کو پلازما فراہم کر نے میں تعاون کر ہے ہیں، صفا بیت المال نے کرونا مریضوں کی شدید ضرورت کو محسوس کر تے ہوئے اہل خیر کے تعاون سے ستر لاکھ روپئے مالیتی کونسنٹریٹرس اور آکسیجن سلینڈرس تیار کرلئے ہیں جو انفرادی طور پر رجوع ہو نے والے بیماروں کے لئے بھی مفت فراہم کئے جائیں گے بشرطیکہ ڈاکٹروں نے آکسیجن کی ضرورت کی تصدیق کی ہو، شہر حیدرآباد میں اس وقت آکسیجن سلینڈرس اور کنسنٹریٹرس کی شدید ضرورت محسوس کی جار ہی ہے، نیز آئیسولیشن سنٹرس کیلئے  بھی فراہم کئے جائیں گے،ٹرسٹیان صفا بیت المال نے اہل خیر سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضرورت کی تکمیل کیلئے دل کھول کر تعاون فرمائیں اور ان نمبرات پر ربط کریں جنرل سکریٹری 9394419820,93944198215,040-24551314-