بریکنگ نیوز۔تلنگانہ ضلع وقارآباد میں مشتبہ دھماکہ۔ ایک شخص زخمی

پیدا مول: ریاست تلنگانہ کے ضلع وقارآباد میں ایک مکان میں مشتبہ دھماکہ ہوا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق پیدا مول منڈل کی ایس سی کالونی کے رہنے والے یاد اپا نامی شخص کے مکان میں آج مشتبہ دھماکہ ہوا جس میں یاد اپا کا بیٹا وینکٹ زخمی ہوگیا۔ اسے علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکہ کے بعد موضع میں سنسنی پھیل گئی۔ یہ دھماکہ دیسی ساختہ بم کا ہے یا پھرگیس کے اخراج کے نتیجہ میں دھماکہ ہوا پولیس اس بات کی چھان بین کررہی ہے۔ تانڈورڈی ایس پی کے علاوہ پولیس کے دیگر عہدیدار مقام واقعہ پرپہنچ گئے۔