جرائم و حادثات

بیٹی کی شادی کے دن ماں باپ کی مشتبہ موت

وشاکھا پٹنم: بیٹی کی شادی کے دن ماں باپ کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ یہ افسوس ناک واقعہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں پیش آیا۔ 63 سالہ جگن ناتھ راور اور57 سالہ وجئے لکشمی ساکن مدیلہ پالم کی بیٹی کی شادی کل مقرر تھی۔ مہمان آچکے تھے شادی کا منڈپ سج گیا تھا۔ کنیا دان سے کچھ دیرقبل دلہن کے ماں باپ فنکشن ہال سے اچانک کہیں چلے گئے۔ کافی تلاش کے بعد جب ان کے رشتہ داران کے گھرپہنچے تووہاں شوہربیوی کی نعشیں مشتبہ حالت میں پڑی ہوئی تھیں۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ جگن ناتھ نے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق وجئے لکشمی نفسیاتی مریضہ تھی اوراکثرشوہرسے جھگڑتی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ کل بھی ان میں جھگڑا ہوا جس کے بعد شوہرنے بیوی کا قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس اس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button