کورونا کا شبہ۔گاوں والوں کے بات بند کردینے پرخودکشی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیرمیں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔کورونا کے شبہ میں گاؤں والوں کی جانب سے بات چیت بند کردینے پر دل برداشتہ شخص نے خودکشی کرلی۔ چوٹ منڈل کے موضع جئے کیسارم سے تعلق رکھنے والا 38 سالہ ڈرائیور پچھلے کچھ دنوں سے بیمار تھا۔ احتیاطی طورپراس نے اپنے آپ کو کورنٹائن کرلیا تھا۔ کورونا کے شبہ میں گاوں والوں نے اس سے بات چیت بند کردی تھی۔ گاوں والوں کے رویہ کی وجہہ سے وہ صدمہ میں تھا اورکل اس نے پھانسی لے لی۔ معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے دو مرتبہ کورونا کا ٹیسٹ کروایا تھا اوررپورٹ نیگیٹوآئی۔ مرنے سے پہلے بھی اس نے ایک مرتبہ اورٹیسٹ کروایا تھا اس کی موت کے بعد جو رپورٹ آئی وہ پازیٹیٹو تھی۔