نیشنل

فوٹو شوٹ کے چکر میں جل گیا دلہن کا چہرہ۔ ویڈیو دیکھیں

ممبئی: شادی کا دن ہر کسی کیلئے خاص ہوتا ہے بعض لوگ اسے یادگار بنانے کیلئے کچھ الگ کرنے کی کوشش میں رہتے ہیں تو بعض لوگ بڑے پیمانے پر آتشبازی کرتے ہیں لیکن آج کل الگ الگ طرح سے فوٹو شوٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے۔ ایسے ہی ایک واقعہ میں دلہن‌ زخمی ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا میں پیش آیا جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن فوٹوز کے لیے پوز دے رہے تھے، انہوں نے اپنے ہاتھوں میں نقلی بندوقیں پکڑی ہوئی تھیں جو آتشبازی کے ذریعہ چمک پیدا کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں،جیسے ہی انہوں نے بندوقیں چلائیں، دلہن کے ہاتھ میں موجود بندوق سے بہت زیادہ چنگاریاں نکلنے لگیں جس کی وجہہ سے دلہن کا چہرہ جھلس گیا۔یہ ایک دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، جو شادیوں میں غیر ضروری خطرات مول لینے کو اجاگر کرتا ہے۔ اس ویڈیوکے وائرل ہونے کے بعد صارفین کئی طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button