جرائم و حادثات

اتر پردیش میں مرکزی وزیر کے گھر سے نوجوان کی نعش دستیاب۔گولی مار کر قتل کردیا گیا

نئی دہلی:ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں واقع مرکزی وزیر کوشل کشور کے مکان سے ایک 30 سالہ نوجوان کی نعش دستیاب ہوئی جسے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔

 

ڈی سی پی ویسٹ لکھنو کے مطابق مقتول کی شناخت وجے شریواستو واسطہ کے طور پر کی گئی ہے اور پولیس نے مقام واقع سے ایک لائسنس یافتہ پستول کو ضبط کر لیا جو مرکزی وزیر کے بیٹے کی بتائی جاتی ہے۔

 

ڈی سی پی کے مطابق ونئے شریواستو کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں کے مطابق جمعہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں مقتول کے بھائی کی شکایت پر پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔

 

 

مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کے بھائی کو مرکزی وزیر کی رہائش گاہ ٹھاکر گنج میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ان کا بھائی اور مرکزی وزیر کا بیٹا آپس میں دوست تھے وہیں دوسری جانب مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ان کا بیٹا گھر میں موجود نہیں تھا۔

 

 

معلوم ہوا ہے کہ سر پر گولی لگنے سے شرواستو کی موت ہوئی ہے۔ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ یہ دانستہ طور پر قتل کا واقعہ ہے یا پھر حادثات کی طور پر یہ گولی لگی ہے مزید تحقیقات جاری ہے تحقیقات جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button