جرائم و حادثات

حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں گیس سلنڈردھماکہ

حیدرآباد: حیدرآباد کی ایک ہوٹل میں گیس سلنڈردھماکہ سے پھٹ پڑا۔ شہرکے علاقہ مہدی پٹنم میں واقع کنگس فیملی ہوٹل میں آج گیس سلندڑپھٹ پڑا، حادثہ میں عمارت کونقصان پہنچا، دھماکہ اس قدرشدت کا تھا کہ ہوٹل کی دیواریں ٹوٹ گئیں اورآگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں فرنیچراوردیگراشیاء جل کرخاکسترہوگئیں۔
فائربریگیڈ کے حکام کے مطابق کنگس ہوٹل میں دوپہر کے وقت ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں آگ لگ گئی۔ تمام ورکرس اور گاہک وہاں سے جان بچا کرباہرنکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ فائر بریگیڈ اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فوری طورپرکسی بھی طرح کے جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ دھماکہ کے بعد اطراف واکناف کے علاقہ میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button