جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں آج رات ایک شخص کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ مقتول کی شناخت 35 سالہ شیخ قاسم کے طور پر کی گئی ہے جو بشارت نگر انجن باولی کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔ان پر نامعلوم افراد نے دانماں جھونپڑی کے قریب انصاری روڈ پر مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔ قا تلانہ حملے میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئے تھے تھے انہیں علاج کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معاینہ قاسم کو مردہ قرار دیا۔قتل کی وجہ کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button