انٹر نیشنل

غزہ میں جمعہ کی نماز کے بعد اسرائیلی بمباری _ پانچ سالہ بچی سمیت 8 افراد شہید

حیدرآباد_ 5 اگست ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی شہر غزہ پر فضائی حملہ کیا ہے۔ اس حملہ میں ایک سینئر جنگجو سمیت 8 شہید  ہوگئے ۔اور  40 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں ۔ اسرائیل نے اس ہفتے کے اوائل میں کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک سینئر عسکریت پسند کی گرفتاری کے بعد تناؤ بڑھ گیا ہے، جس سے اسلامی جہادی انتہا پسند گروپوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کو فروغ دیا گیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اسرائیل کے تازہ حملوں سے ایک اور جنگ کا خطرہ ہے۔ غزہ میں تقریباً 20 لاکھ فلسطینی آباد ہیں، جس پر اسلامی  گروپ حماس کا کنٹرول ہے۔

جمعہ کی سہ پہر غزہ میں ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔ اس کے بعد ایک بڑی عمارت کی ساتویں منزل سے زبردست دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ اسرائیلی حکومت نے واضح کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں دہشت گرد تنظیموں کو اجازت نہیں دے گی۔ اسرائیل کے وزیر اعظم یاسر لپڈ نے کہا کہ اسرائیل کے شہریوں کو دھمکیاں دینا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جو بھی اسرائیل کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ جہاں بھی ہوں اسے ڈھونڈ نکالا جائے گا اور مار دیا جائے گا۔

 

اسی دوران فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں میں پانچ سالہ بچی سمیت 8 افراد مارے گئے۔  مزید 40 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حماس   نے کہا کہ غزہ کا کمانڈر تیسیر الجباری بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button