جنرل نیوز

مولانا حامد محمد خان کے ہاتھوں پداپلی میں مسجدِ فردوس کے تعمیری کاموں کا سنگِ بنیاد 

پداپلی:15فروری (محمّد استقام الدین) پداپلی کلکٹریٹ کمپلیکس سے متّصل مسجد فردوس کی توسیعی كام کا آغاز۔تفصیلات کے بموجب جدید کلکٹریٹ کے قرب میں واقع مسجد فردوس کی نئی کشادہ تعمیر کے لیۓ مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے سنگ بنیاد رکھا ہے۔اس موقعہ پر مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دو مصلہ مسجد کی جگہ نئی مسجد ہمہ مقصدی مسجد تعمیر کرنے کا ارادہ کیا گیا ہے مزید کہا کہ اگر نیّت اور ارادہ اللّٰہ کے لیۓ ہوگا تو اللہ کی مدد شامل حال ہوگی۔اسکے علاوہ شیخ اسحاق ناظم ضلع کریم نگر نے مساجد کی اہمیت و صفات پر خطاب کیا ہے۔اس موقعہ پر ایم اے جاوید لطیفی امیر مقامی جماعتِ اسلامی پداپلی عبدالرحمن صاحب سیف الدین صاحب محمود خان صاحب ایم اے حمید صاحب شعیب صاحب سرور الدین صاحب سید حبیب اللہ مسرت صاحب، فیاض صاحب ،ڈاکٹر عزیز صاحب لیاقت علی خان صاحب مولانا عبدالحنان صاحب عبداللہ صاحب فہیم صدیقی صاحب احمد صاحب اور عبدالمعید صاحب سعید صاحب صابر صاحب و دیگر شہریانے پداپلی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button