جنرل نیوز

تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسوسی ایشن نرمل کے زیر اہتمام مشاعرہ

نرمل: تلنگانہ مسلم ایمپلائز اسوسیشن نرمل کی جانب سے ایک طرحی مشاعرہ بطرح "درد سہہ کر بھی مسکرانا ہے” منعقد کیا گیا جسکی صدارت استاد شاعر جناب یوسفِ نرملی نے کی۔ اس مشاعرے میں لاتور مہاراشٹرا سے تشریف لائے مہمان شعراء جناب ظہیر صاحب, جناب جوش صاحب اور جناب ساجد صاحب نے کلام سنایا۔

 

ان کے‌علاوہ میزبان شعرا جناب ہادی منزہ, ماجد نثار, عسکر نرملی, لیاقت علی روشن, ایوب رہبر, تجمل حسین تجمل, ماہر نرملی, امتیاز راہی, عرفان الدین عاطف, اسرار احمد دانش, فہیم نیر, محمود عادل, کاظم, اشرف,یاسین با وزیر, نے اپنا کلام سنایا ۔نظامت کے فرائض جناب افضل خان افسر صاحب نے انجام دیے۔

 

مشا عرہ میں اسوسیشن کے صدر جناب جواد صاحب نے تنظیم کی کارکردگی پی روشنی ڈالی ۔اسو سیسشن کے سکریٹری جناب امتیاز احمد راہی اور جناب وحید خان , جناب معز صاحب اور خالد صاحب نے خوبصورت محفل سجائی ۔ رات دیر گئے جناب عرفان شیخ صاحب کے شکریہ پر مشاعرہ کا اختتام عمل میں آیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button