نیشنل

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہونے کانگریس لیڈر جئے رام رمیش کا اعلان

نئی دہلی _ 27 دسمبر ( اردولیکس) کانگریس لیڈر  و سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے  کہا کہ کرناٹک کے شیو موگا میں ایک تقریب میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا تبصرہ نفرت انگیز تقریر کی واضح مثال ہے اور وہ اس کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔

رمیش نے کہا کہ وہ ٹھاکر کے خلاف سپریم کورٹ میں مقدمہ دائر کریں گے کیونکہ کرناٹک میں پولیس بھارتیہ جنتا پارٹی  کے رکن پارلیمنٹ کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی۔ کرناٹک میں اس وقت بی جے پی کی حکومت ہے اور ریاست میں اگلے سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹھاکر کے ریمارکس واضح طور پر سماج کو تقسیم کرنے کی کوشش کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button