جرائم و حادثات

فائرنگ کرکے نوجوان کا قتل ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں سنسنی خیز واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانا شہر میں آج رات دیر گئے ایک نوجوان کا فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع مرغی چوک کے قریب رات دیر گئے نامعلوم افراد نے آکاش سنگھ نامی نوجوان پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ اپنے دوست کے پاس آیا ہوا تھا۔ فائرنگ کے نتیجے میں آکاش کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ قتل کی وجوہات کا فوری پتہ نہیں چل سکا‌ پولیس نے نعش کو مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا اور مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ آدھی رات کے بعد فائرنگ کے واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button