تلنگانہ

منچریال بی جے وائی ایم کا صدر ستیہ نارائنا سڑک حادثہ میں ہلاک

Photo fb

منچریال _ 10 اکٹوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع منچریال میں پیش آئے سڑک حادثہ میں منچریال بھارتیہ جنتایووا مورچہ(بی جے وائی ایم) کا صدر 35سالہ ستیہ نارائنا ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ اتوار کی شب منچریال کے نواحی علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب اس کی کار، حادثہ کا شکار ہوگئی۔پولیس نے کہاکہ کل شب ضلع کی اندالماں کالونی میں سڑک کی موڑ کے دوران اس نے کار کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ کار الٹ گئی اوروہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔راو، منچریال بلدیہ کے سابق صدرنشین کرشنا راو کا بیٹا تھا۔کرشناراو کی بھی چند سال پہلے سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔اس کے دوستوں نے یہ دعوت تماپور گاوں میں دی تھی۔کار میں ستیہ نارائنا کے ساتھ اس کے دوست بھی تھے جو زخمی ہوگئے

متعلقہ خبریں

Back to top button