نیشنل

منی پور میں وحشت کا ننگا ناچ۔دو خواتین کی برہنہ پریڈ کروائی گئی

نئی دہلی: منی پور میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا واقعہ پیش آیا۔ بعض افراد کی جانب سے 2 خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے کا شرمناک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

 

 

 

ایک قبائلی تنظیم نے الزام لگایا ہے کہ ان خواتین کی کھیت میں اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔یہ واقعہ 4 مئی کو ریاستی دار الحکومت امپھال سے 35 کیلو میٹر دور کانگو کپی ضلع میں پیش آیا۔ قبائلی تنظیم آئی ٹی ایل ایف نے یہ بات بتائی۔

 

 

 

اس واقعہ سے پہلے وادی میں اکثریتی طبقہ میٹی اور پہاڑی علاقوں کے اکثریتی طبقہ کو کی کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں۔ خواتین کے ساتھ غیر انسانی حرکت کی تمام گوشوں سے مذمت کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button