انٹر نیشنل

سوڈان سے مزید 58 ممالک کے 1687 شہری کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچ گئے

ریاض ۔ کے این واصف

سعودی عرب کا سوڈان سے انخلا کا مشن جاری ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق سعودی عرب کا بحری جہاز مختلف ممالک کے مزید شہریوں کو جنگ زدہ سوڈان سے نکال کر بدھ کی صبح علی الصبح جدہ پہنچ گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کی حکومت اپنے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیرملکی شہریوں کو بحفاظت منتقل کرنے کی مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔بحری جہاز نے 58 ممالک کے 1687 شہریوں کو سوڈان کی بندرگاہ سے منتقل کیا۔مسافروں کے استقبال کے لیے بحری اڈے کے حکام اور مختلف ممالک کا سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button