تلنگانہ

بریکنگ نیوز۔ ورنگل کی میڈیکل طالبہ پریتی دوران علاج فوت: نمس کے ڈاکٹرس کا بیان

حیدرآباد: ورنگل کی میڈیکل کی طالبہ پریتی پانچ دنوں تک موت سے لڑنے کے بعد اب سے کچھ دیر قبل چل بسی۔ پریتی جس نے انجکشن لے کرخودکشی کی کوشش کی تھی اسے علاج کیلئے نمس ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں وہ آج فوت ہوگئی۔ نمس کے ڈاکٹرس نے اس بات کی تصدیق کی۔ طالبہ کا پہلے ورنگل ایم جی ایم میں علاج کیا گیا اور وہاں سے بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے نمس لایا گیا۔ نمس کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے اس کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔رات 9 بج کر دس منٹ پر پریتی کی موت کی تصدیق کی گئی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button