نیشنل

شوہرنے بیوی کا سر منڈھ دیا

حیدرآباد: شوہرنے بیوی کا سرمنڈھ دیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔اس شخص کی شناخت ابھیرام کے طورپر کی گئی ہے جس نے اپنی بیوی آشا پر حملہ کیا اور اس کا سر مونڈھ دیا۔

 

متاثرہ خاتون نے کہا کہ اس کی ساس اورسسر اس کے شوہر کی دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں اور ان کی ہی ایما پر اس کے شوہر نے اس کے سرکے تمام بال نکالتے ہوئے اس کی توہین کی۔ شوہر کی اس حرکت پر بیوی زاروقطار رونے لگی۔

 

کل شوہر کار میں اپنے سسرالی رشتہ داروں کے گھر پہنچا جہاں اس کی بیوی مقیم تھی‌ برہمی کے عالم میں اس نے پہلے اپنی بیوی پر حملہ کیا اور سب کے سامنے اس کے سر کے بال نکال دیے ۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ ان دونوں کی محبت کی شادی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button