جنرل نیوز

نظام آباد شہر میں منی حج کی تعمیر مضافاتی علاقے میں ناقابل قبول _  حافظ محمد لئیق خان صدرِ جمیت علماء کی ضلع کلکٹر کو یادداشت 

نظام آباد:4 / جون (اردو لیکس)حافظ محمد لئیق خان صدر ضلع جمعیت العلماء نظام آباد و سابقہ رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے آج پرجاوانی پروگرام میں ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو کو ایک تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے نظام آباد شہر کی آبادی سے دور دراز مضافاتی علاقے ڈیری فارم سارنگ پور پر منی حج ہاؤز نظام آباد کیلئے اراضی مختص کی جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پرُ زور مطالبہ کیا کہ منی حج ہاؤز کو نظام آباد شہر کی آبادی میں واقع سرکاری اراضی پر تعمیر کیا جائے

 

انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی ایک بڑی تعداد ضعیف العمر ہوتی ہے انہیں عازمین حج کیلئے منعقدہ تربیتی اجتماعات میں شرکت کیلئے دور دراز مقام کا سفر باعث تکلیف ثابت ہوسکتا ہے نظام آباد میں منی حج ہاؤز نہ ہونے کی بناء پر عازمین حج کیلئے قریبی مقامات پر تربیتی اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے یکطرفہ فیصلہ کرتے ہوئے دور دراز مقام ڈیری فارم پر منی حج ہاؤز کیلئے اراضی مختص کی گئی جو قابل قبول ہے۔

 

حافظ محمد لئیق خان نے مطالبہ کیا کہ اس فیصلہ سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے نظام آبادشہر کی آبادی میں سرکاری اراضی پر منی حج ہاؤز کی تعمیر عمل میں لائی جائے۔ ضلع کلکٹر نے اس یادداشت کو قبول کرنے ہوئے حکومت تلنگانہ تک ارسال کرنے کا مولانا حافظ محمد لئیق خان کو تیقن دیا

متعلقہ خبریں

Back to top button