تلنگانہ

پرانا شہر سمیت حیدرآباد میں ڈبل بیڈ روم تقسیم کرنے کی تاریخ کا اعلان

حیدرآباد _ 29 اگست ( اردولیکس)۔حیدراباد میں ڈبل بیڈ روم مکانات حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو ریاستی حکومت کی جانب سے خوشخبری سنائی گئی ہے۔ منتخب استفادہ کنندگان کو 2 ستمبر کو مکانات مختص کرنے کا ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا۔ ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو نے کہا ہے کہ حیدرآباد کے حدود میں تعمیر کردہ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تقسیم کے لیے آن لائن قرعہ اندازی کی جائے گی اور مکانات مختص کیے جائیں گے۔

 

ڈبل بیڈروم مکانات کی تقسیم کے سلسلے میں انہوں نے آج ورچول طریقہ سے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کیا۔ حکومت کے اس فیصلے سےحیدرآباد کے علاقوں بہادر پورہ م،آصف نگر،سعید آباد،یوسف گوڑہ، بیگم بازار اور دیگر علاقوں میں رہنے والے افراد میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button