تلنگانہ

انڈیا اتحاد کی کامیابی میں سوشل میڈیا کا اہم رول ہوگا: شجاعت علی

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان جناب شجاعت علی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا آئندہ لوک سبھا انتخابات میں I.N.D.I.A‏ اتحاد کو شاندارکامیابی سے ہمکنار کرنے میں اہم رول ادا کرے گا۔

 

انھوں نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ مین اسٹریم میڈیا کی جانب سے جانبداری کے باوجود عوام کانگریس کی قیادت والے اتحاد کی زبردست حمایت کریں گے۔ کانگریس قائد نے کہا کہ جہاں ایک طرف گودی میڈیا حکومت کی مدح سرائی میں مصروف ہے وہیں دوسری جانب عوام سوشل میڈیا کے ذریعہ حکومت کی مخالف عوام پالیسیوں کے خلاف کانگریس کی جانب سے اٹھائی جانے والی

 

آواز اوراقدامات کا سوشل میڈیا کے ذریعہ بغورمشاہدہ کررہے ہیں اورکانگریس کی حمایت میں ہیں۔ جناب شجاعت علی نے شہریوں سے خواہش کی ہے کہ وہ کانگریس کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button