جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں ایک نوجوان کنال میں گر کر فوت

نظام آباد _ 26 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں واقع نظام ساگر کنال میں ایک نوجوان اتفاقی طور پر پیر پھسلنے سے گر کر فوت ہوگیا۔نوجوان کی شناخت 23 سالہ شیخ آصف کے طور پر ہوئی ہے جو نظام آباد منڈل کے کتہ پیٹ کا رہنے والا تھا بتایا جاتا ہے کہ آصف تیراکی سے ناواقف تھا وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کنال میں پانی کے بہاو کو دیکھنے گیا تھا اس دوران یہ حادثہ پیش آیا

متعلقہ خبریں

Back to top button