تلنگانہ

تلبیہ کی گونج میں نظام آباد کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حج ھاوز حیدرآباد روانہ

تلبیہ کی گونج میں نظام آباد کے عازمین حج کا پہلا قافلہ حج ھاوز حیدرآباد روانہ _ مولاناعبدالقیوم شاکرالقاسمی جنرل سکریٹری جمعیة علماء نے جھنڈی لہراکررخصت کیا 

نظام آباد 7/جون (اردو لیکس) مولاناشیخ اسماعیل عارفی صدرضلع حج سوسائٹی نظام آباد کی دعاء پر آج شہر کے نظام پیالیس فنکشن ہال سے عازمین حج کاپہلا قافلہ جو ریزروکیٹگری کا تھا آج روانہ ہواحج سوسائٹی نظام آباد کے تمام اراکین ومسلمانان نے دعاؤں کے ساتھ اس قافلہ کو رخصت کیا وسیم احمدخان نے سفر کے دوران اپنی صحت کا خیال رکھنے کامشورہ دیتے ہوے کہاکہ کسی قسم کی کوی بھی پریشانی درپیش ہوں تو فوری متعلقہ ذمہ داران سے رابطہ کرتے رہیں ان شاء اللہ راہ نمای کی جاے گی

 

 

اس موقع پر وسیم احمد خان خازن حافظ مظہر محمد صدیق شیخ اکرام عبدالحمید عمران شریف عبدالباری محمد حامد سعداللہ ودیگر خدام نے شرکت کی نیز یہ خادمین حج سوسائٹی حج ہاوز نامپلی حیدرآباد تک خدمت کے لئے  ساتھ رہیں گے

 

 

تاکہ حج ہاوز میں ہونے والی تمام تر کارروائیوں کو بسہولت انجام دیاجاسکے الحمد تمام حجاج کرام کے سامان کو بھی بحفاظت پہونچانے کا بہتر سے بہتربند وبست کیاگیا اس موقع پر نظام پیالیس فنکشن ہال کے مالکین نے بھی خدمت میں حصہ لیتے ہوے دعاؤں کی خواہش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button