نیشنل

لوک سبھا انتخابات کا شیڈول جاری

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات کا‌شیڈول‌جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمارپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انتخابات کے انتظامات کے سلسلے میں تفصیلات سے واقف کروایا۔

 

انھوں نے بتایا کہ ملک بھر میں سات مرحلوں میں انتخابات کروائے جائیں گے چار جون کو ووٹروں کی گنتی ہوگی۔لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ 19 اپریل کو ہوگی۔ انتخابی پولنگ کا دوسرا مرحلہ 26 اپریل، انتخابی پولنگ کا تیسرا مرحلہ 7 مئی، انتخابی پولنگ کا چوتھا مرحلہ 13 مئی، انتخابی پولنگ کا پانچواں مرحلہ 20 مئی، انتخابی پولنگ کا چھٹا مرحلہ 20 مئی کو ہوگا۔ 25 مئی اور ساتویں مرحلے کی پولنگ یکم جون کو ہوگی۔ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ہی 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

 

موجودہ لوک سبھا کی میعاد 16 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ ایسے میں اس سے پہلے نئی لوک سبھا کی تشکیل ہونی ہے۔ جبکہ آندھرا پردیش، سکم، اروناچل پردیش اور اڈیشہ کی اسمبلیوں کی مدت جون میں الگ الگ تاریخوں میں ختم ہو رہی ہے۔

 

پچھلی بار لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 10 مارچ کو ہوا تھا اور 11 اپریل سے سات مرحلوں میں ووٹنگ ہوئی تھی۔ 23 مئی کو ووٹوں کی گنتی کے ساتھ ہی انتخابی نتائج واضح ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button