جنرل نیوز

عادل آباد شہر مستقر میں 14مارچ کو عظیم الشان جلسہ عام بعنوان استقبال رمضان و اصلاح معاشرہ

عادل آباد۔2/مارچ(اردو لیکس)عادل آباد شہر مستقر میں 14/مارچ بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام محلہ خورشید نگر/سندریہ نگر میں عظیم الشان جلسہ عام بعنوان استقبال رمضان و اصلاح معاشرہ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کی سرپرستی سماجی کارکن حافظ عارف خان اور صدارت حافظ سید جعفر اشاعتی کریں گے ۔ جبکہ نگرانی حافظ و قاری سرتاج احمد اشاعتی اور اعجاز احمد کنوینر مشاعرہ ہوں گے۔ عظیم الشان جلسہ عام میں بحیثیت مہمان خصوصی حضرت مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی مہاراشٹر کے علاوہ نوجوان شاعر حافظ زاہد جہاناگنجوی اور مقامی مقرر مفتی عثمان قاسمی شرکت کریں گے ۔ جبکہ جلسہ کی نظامت حضرت مولانا عبدالعلیم خالد قاسمی کریں گے ۔ عامتہ المسلمین بالخصوص نوجوانوں سے جلسہ عام میں دوست و احباب کے ہمراہ شرکت و استفادہ کی اپیل کی گئی ہے ۔

منجانب جمیع علماء و حفاظ و ائمہ مساجد و نوجوانان خورشید نگر/سندریہ نگر عادل آباد

متعلقہ خبریں

Back to top button