جرائم و حادثات

ہاسپٹل میں نہانے کے دوران خاتون کی ویڈیو گرافی۔ آندھراپردیش میں شرمناک واقعہ

کرنول: ریاست آندھراپردیش کرنول شہر کے سروجنا میڈیکل کالج میں اتوار کی دوپہر کو نہانے کے دوران ایک خاتون کی خفیہ طور پر ویڈیو گرافی کا شرمناک واقعہ پیش آیا۔ نندیال ضلع کے آتماکورو منڈل کے نالواکالوا سے تعلق رکھنے والا ایلیا اپنے دوست کو دیکھنے ہسپتال آیا تھا۔ دس وقت ایک مریض کے ساتھ موجود خاتون باتھ روم میں نہا رہی تھی، ایلیا دیوار پر چڑھ گیا اور اپنے سیل فون سے اسکا ویڈیو بنایا۔ خاتون نے  اسے دیکھا اور چیخ پکار کی تو اسپتال کے عملے نے ایلیا کو پکڑ کر اسے زدوکوب کیا اور پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button