انٹر نیشنل

سعودی عرب میں منفرد اقامہ کے لیے 5 نئی کیٹگریز متعارف کرانے کا فیصلہ

ریاض ۔ کے این واصف

وژن 20-30 کے اہداف کے حصول کرنے مین مملکت کا ایک اور قدم، جس سے سعودی عرب میں مقیم یا آنے والے غیر ملکیوں کو فائدہ ہوگا۔ منفرد اقامہ مرکز کے سربراہ ڈاکٹر ماجد بن عبد اللہ القصبی نے کہا ہے کہ منفرد اقامے کی 5 نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔

 

مقامی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن اور ملک کو عالمی توجہ کا مرکز بنانے کے لیے نئی کیٹگریز متعارف کرائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ 5 نئی کیٹگریز میں پہلی غیر معمولی کارکردگی کے حامل افراد کے لیے ہوگی جو ادارتی، صحت، علمی یا تحقیقی شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی دکھانے کے قابل ہوں گے۔

 

دوسری کیٹگری ہنر مندی کی بنا پر ہوگی اور اس میں جو ثقافتی یا کھیلوں میں یا کسی بھی شعبے میں غیر معمولی ہنر مندی دکھانے کے قابل ہوں گے۔ تیسری کیٹگری انویسٹرز کے لیے ہوگی، چوتھی تجارتی اور پانچویں غیر منقولہ جائیداد کی ملکیت کے لیے ہوگی۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ منفرد اقامہ کے حامل افراد کو سعودی عرب میں رہائش اور کام کرنے کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button