تلنگانہ

اقلیتوں کو فی کس ایک لاکھ روپے کی مالی امداد _ 16 اگست سے چیکس حوالے کرنے وزیر فینانس تلنگانہ کا اعلان

حیدرآباد _ 8 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے اقلیتوں کو فی کس ایک لاکھ روپے مالی امداد کی تقسیم 16 اگست سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے وزیر فینانس ہریش راؤ نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ اقلیتوں کی بہبود کے حصہ کے طور پر چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے اعلان کردہ ایک لاکھ روپئے کے مالی امداد پروگرام کو شروع کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔ پہلے مرحلے کے تحت اس مہینے کی 16 تاریخ سے 10 ہزار منتخب مستحقین میں ایک لاکھ روپے کے چیکس کی تقسیم شروع کرنے کی ہدایت دی۔

 

سکریٹریٹ میں وزیر فینانس ہریش راؤ کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اقلیتوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس میٹنگ میں وزراء ہریش راؤ، محمود علی، کوپلا ایشور، گنگولا کملاکر، تالاسانی سری نواسا یادو، ڈپٹی اسپیکر پدما راؤ، مجلس کے فلور لیڈر اکبر الدین اویسی، چیف سیکرٹری شانتی کماری، اسپیشل چیف سکریٹری فینانس ڈپارٹمنٹ کے رام کرشن راؤ، اقلیتی سکریٹری عمر جلیل اور دیگر عہدیداروں نے اس میٹنگ میں شرکت کی۔ .

 

اقلیتوں کو ایک لاکھ کی مالی امداد، بیرون ملک اسکالر شپ، قبرستانوں کے لیے زمین کے  الاٹمنٹ، آئمہ موذنین کو اعزازیہ  دینے اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button