جنرل نیوز

اُردو یونیورسٹی میں مذہب اور صنف کے موضوع پر بین الاقوامی سمینار

حیدرآباد، 21اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، شعبہ تعلیمات نسواں کے زیر اہتمام سنٹر فار اسٹڈی اینڈ ریسرچ، نئی دہلی کے اشتراک سے بین الاقوامی سمینار بعنوان ”مذہب اور صنف: عقائد، طرز عمل اور اس کے آگے“ کا 27 اکتوبر 2022 کو سید حامد لائبریری آڈیٹوریم میں 10 بجے صبح اہتمام کیا جارہا ہے۔ پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، صدارت کریں گے۔
ڈاکٹر آمنہ تحسین، صدر شعبہ کے بموجب ڈاکٹر سیلینا ابراہیم، ہارورڈ یونیورسٹی / گراٹن اسکول، امریکہ؛ ڈاکٹر اکرم ندوی، ڈین کیمبرج اسلامک کالج، یو کے؛ پروفیسر ریکھا پانڈے، سابق صدر سی ڈبلیو ایس و شعبہ تاریخ، یونیورسٹی آف حیدرآباد؛ ڈاکٹر منیشا سیٹھی، نلسار یونیوسٹی آف لا، حیدرآباد؛ پروفیسر صبیحہ حسین، ایس این سی ڈبلیو ڈی ایس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی ؛ پروفیسر ارویندر اے انصاری، شعبہ سماجیات، جامعہ ملیہ اسلامیہ مہمان مقررین ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button